یہ صرف امیروں کو دیتے ہیں عام لوگوں کو نہیں.. غلاف کعبہ ملنے کے بعد یشما گل لوگوں کی شدید تنقید کا شکار ہوگئیں

image

"بات امیری کی نہیں تھی بالکل بس اللہ تعالیٰ سے دل سے مانگنے اور ان کی رضا کی تھی۔ اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا یہ یاد رکھیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشاءاللہ بھی کہیں کیوں کہ میں اللہ کی جانب سے ملنے والے اس تحفے پر بہت خوش ہوں اور اپنی خوشی کو سب کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں"

یہ الفاظ یشما گل نے اس وقت کہے جب غلافِ کعبہ کی تصاویر شئیر کرنے پر ایک سوشل میڈیا صارف نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ" ان امیروں یا بھاری شہرت رکھنے والوں کے لئے ہی رکھتے ہیں یہ لوگ۔ ہم عام لوگ جائیں نا تو یہ پوچھتے تک نہیں۔ ذلیل و خوار ہوتے ہیں وہاں لوگ کیوں کہ لوگوں کو زبان کا پتہ ہوتا ہے نہ ہی راستوں کی سمجھ"

واضح رہے کہ یشما رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ چند دن پہلے انھوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ

" یہ ایک بہترین سفر ہے ہم اللہ کے گھر جارہے ہیں"

یشما گل کا دینی سفر

یشما گل کا دینی سفر کافی متاثر کن ہے۔ مسلمان ہونے کے باوجود ایک وقت یشما کی زندگی میں ایسا آیا جب ان کا ایمان کمزور پڑ گیا اور وہ ملحد ہوگئیں جس کے بعد ان کی ملاقات ایک لڑکی وردہ سے ہوئی جس نے یشما کا ایمان اللہ پر دوبارہ پکا ہونے میں مدد کی۔ یشما کا کہنا ہے کہ جب انسان نماز سے دور ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان کمزور ہونے لگتا ہے ایسا ہی کچھ ان کے ساتھ ہوا۔ اب یشما دل سے اسلام قبول کرچکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow