معصوم دکھائی دینے والی یہ بچی بڑی ہوکر پاکستان کی کونسی مشہور اداکارہ بنیں؟

image

عام لوگوں کی طرح پاکستانی شوبز کے ستارے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بچپن کی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

اب وہیں ایک اور اداکارہ کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

تو بتایئے اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والی بچی کون ہے جس کے عقب میں نیلا پس منظر بھی دکھائی دے رہا ہے۔

کیا آپ اس ننھی بچی کو پہچاننے میں کامیاب ہوسکے؟

تو ہم آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرواتے اور بتاتے ہیں کہ یہ بچی دراصل کون ہے۔

تصویر میں معصوم سی نظر آنے والی یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی ہیں۔

میرب علی ہیں جن کی حال ہی میں مقبول گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ہوئی، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ بالکل بھی پہچاننے میں نہیں آرہیں۔

اداکارہ نے اپنے والد سے پاسپورٹ سائز تصویر مانگی جس پر ان کے والد نے انہیں بچپن کی تصویر بھیجی تھی۔

میرب علی نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ جب آپ اپنے والد سے پاسپورٹ سائز کی تصویر کا کہیں اور وہ آپ کو یہ بھیج دیں۔

واضح رہے کہ میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow