متھن چکرورتی کی طبعیت ناساز ۔۔ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا

image

ہندوستانی فلمی دنیا کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں مگر ان کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتایا ہے کہ ان کے والد کے گردے میں پتھری ہے جس کی وجہ سے انہیں بنگلور کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں اب اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر انوپم ہزارہ نے بھی ان کی اس وائرل تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا اور ساتھ میں ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow