عید الفطر خوشیوں کا تہوار ہے، دوست احباب سے ملنے اور محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہر کوئی عید کے دن صبح سویرے اٹھ کر عید کے پُرمسرت دن کے لیے تیار ہوتا ہے۔ کوئی اپنے رشتے داروں کے گھروں کو جاتا ہے تو کوئی مرحومین سے ملنے قبرستان۔ عام ہو یا کوئی خاص شخص سب ہی عید کی خوشیوں کو دل سے مناتے ہیں۔
مشہور شخصیات:
آئیے آپ کو دکھاتے ہیں عید کی خوشیاں کون کیسے منا رہا ہے؟ آپ بھی ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتائیں آپ کیسے اپنی عید گزار رہے ہیں؟
شرمیلا فاروقی:
مشہور سیاستدان شرمیلا فاروقی کل ہی اعتکاف سے اٹھیں اور اپنے چاہنے والوں کو اعتکاف مکمل کرنے کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔ آج انہوں نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور یہ اپنے مرحوم والد کو یاد کر رہی ہیں۔ تصویر میں شرمیلا اپنے والد کی قبر کے پاس بیٹھی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری پہلی عید ہے جو اس طرح یوں آپ کے ساتھ گزر رہی ہے۔ ہر عید پر تو آپ میرے ساتھ ہوتے تھے۔
اقراء عزیز:
اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین اپنی عید کبیر حسین کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ان کے بیٹے کبیر کی یہ پہلی عید ہے۔ دونوں نے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جو مداحوں کو بھی خوب پسند آئیں۔
صبور انصاری
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے بعد یہ پہلی عید ہے۔ دونوں ایک ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ صبور نے گہرے پنک کلر کا جوڑا پہن رکھا ہے جبکہ علی نے ہاف وائٹ کُرتا شلوار پہنا ہوا ہے۔
منال خان:
اداکارہ منال خان کی بھی شادی کے بعد یہ پہلی عید ہے۔ منال اور احسن خان کی تصاویر بھی مداحوں کو خوب پسند آئیں۔ اب تک ان کی تصاویر کو 6 ہزار سے زائد لوگ لائک اور شیئر کر چکے ہیں۔