ایک وقت تھا کہ والدہ کے علاج کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔۔ راحت فتح علی خان نے شہرت سے پہلے اپنی زندگی کے متعلق کیا بتایا؟

image

"ایک بار ایک مہمان صبح سویرے میرے گھر آئے تو میرے گھر میں دو انڈوں اور ڈبل روٹی کے کچھ بھی موجود نہیں تھا میں نے وہی پکا کر انھیں پیش کیا۔ وہ مہمان ایک شو کے لئے پیشگی 20 ہزار دینے آئے تھے کو میری والدہ کے مہینے بھر کے علاج کے لئے کافی تھے۔ میری والدہ گردے کی مریضہ تھیں اور میرے پاس ان کے ڈائلسز کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میری مدد کی اور والدہ کے علاج کا بندوبست ہوگیا"

یہ کہنا ہے مشہور گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کا۔ راحت نے جیو نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب اگرچہ ان کے حالات بدل چکے ہیں لیکن ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا انھوں نے بہت مشکل دن اور غربت دیکھی ہے۔

نصرت فتح علی خان ڈانٹ دیتے تھے

راحت فتح علی خان نے بتایا کہ ان کے استاد اور لیجنڈ قوال نصرت فتح علی خان غلط گائیکی پر سخت غصے میں ڈانٹا کرتے تھے لیکن وہ ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔ وہ اپنی تمام کامیابی کا سہرا اپنی والدہ اور نصرت فتح علی خان کے سر دیتے ہیں۔

شادی پسند سے کی تھی

اپنی نجی زندگی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی لو میرج ہوئی تھی اس کے علاوہ ان کے بیٹے شاہ زمان کو بھی کلاسیکل گائیکی کا شوق ہے۔ راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انھوں نے اتنے سخت حالات دیکھے ہیں کہ غرور کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow