مداحوں کے پسندیدہ پاکستانی اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہےجس میں انہیں اپنا سر منڈواتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا عمران اشرف کی ویڈیو پر رد عمل سامنے آرہا ہے جس میں وہ انہیں گنجے ہونے پر پوچھ رہے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کروا رہے ہیں تو بہت سارے لوگ ان کے نئے لگ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
دراصل مقبول اداکار عمران اشرف اپنے نئے پراجیکٹ دم مستم کے لیے گنجے ہوئے تھے۔
اداکار نے اپنی انسٹا گرام اکاؤنٹ پوسٹ پر مداحوں کے لیے مزید لکھا ہے کہ میں آپ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔
سوشل میڈیا صارفین عمران اشرف کے گنجے ہونے پر کیا تبصرے کر رہے ہیں آیئے نظر ڈالتے ہیں۔
ایک صارف کہتے ہیں کہ جگرا چاہیئے یہ کروانے کے لیے بھی۔
ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ آپ نے بتایا ہی نہیں کہ آپ گنجے ہوگئے۔
ایک اور صارف نے اداکار ہیرو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ واہ پاجی گنج پن آپ پر سوٹ کر رہا ہے۔
خیال رہے عمران اشرف کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی فین فالوونگ میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔