اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے ایوب خان مفلسی کا شکار، لوگوں سے مانگنے پر مجبور کیوں ہو گئے؟

image

کہتے ہیں کہ مشہور شخصیات کے گھر والے بھی بڑی عالیشان زندگی گزر بسر کر رہے ہوتے ہیں، لیکن ہر کوئی ایسا نہیں ہوتا ہے بہت سے ایسے بھی ہیں جو ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

دلیپ کمار کے بھتیجے اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ایوب خان ان دنوں شدید مالی مسائل سے دوچار ہیں، پاک و ہند کے مشہور اداکار کے بھتیجے اور ہندوستان کی مشہور اداکارہ بیگم پارہ کے بیٹے ایوب خان بھی اپنے خاندانی پیشے سے منسلک ہیں۔

اگرچہ وہ ایک کامیاب اداکار ہیں، لیکن کرونا وباء کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس میں نہ صرف عام آدمی بلکہ اداکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایوب خان بتاتے ہیں کہ کرونا وباء کی وجہ سے اب صورتحال کچھ ایسی ہے کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے دوستوں سے مدد مانگنا پڑ سکتی ہے۔ گزشتہ دو تین سال سے وہ کام کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں کام نہیں مل پا رہا ہے جس کی وجہ سے جو جمع پونجی تھی وہ بھی اب ختم ہونے کو ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو دوستوں سے مدد لینے کی نوبت آ سکتی ہے۔ ایوب خان نے تین دہائیوں قبل معشوق فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا، جبکہ ڈرٹی پکچر اور راک آن میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow