یہ 23 سال تک جیل کے چکر کاٹتے رہے.. سنجے دت، اسد ملک اور سیف علی خان سمیت یہ 5 اداکار جیل کیوں گئے؟

image

فلموں میں ہیرو ہیروئین کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ بھی کوئی جرم کر سکتے ہیں۔ لیکن انسانی غلطی یا غصہ انھیں ایسا کرنے پر مجبور کردیتا ہے پھر بھی یہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پاتے۔ آج ہم چند ایسے اداکار اور اداکاراؤں کا ذکر کریں گے جو باقاعدہ جیل ہوا کھا چکے ہیں۔

سیف علی خان

چھوٹے نواب دیکھنے میں تو کافی ملنسار اور معصوم لگتے ہیں لیکن مزاج کافی جارحانہ رکھتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ لوگوں کو 2012 میں ہوا جب مسٹر شرما نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ سیف علی خان نے انھیں ہراساں کرنے کے ساتھ مکا مار کر ان کی ناک کی ہڈی بھی توڑ دی ہے۔ سیف کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے کر بند کردیا البتہ اسی دن ان کی ضمانت کروادی گئی۔

اسد ملک

اسد ملک پاکستان کے خوبرو اداکار ہیں۔ ڈیلی ٹائمز کے مطابق اسد ملک قتل کے الزام میں جیل جا چکے ہیں البتہ اسد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک قیمتی جان کا زیاں کرنے والی وہ گولی انھوں نے دانستہ نہیں چلائی تھی بلکہ غلطی سے چلی تھی۔

سنجے دت

سنجے دت بھارت کے ایسے دل عزیز اداکار ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ جیل میں گزارا ہے۔ جی ہاں بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنجے 1992 میں پہلی بار گرفتار ہوئے اس کے بعد 23 سال تک ان کا آنا جانا جیل میں لگا رہا اور اتنا عرصہ وہ زیادہ ترجیل میں رہے اور بالآخر اپنی سزا مکمل کرکے 2016 میں رہا ہوئے۔ سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں میں دہشت گردوں کی معاونت اور ان سے اسلحہ خریدنے کا الزام تھا۔ جیل میں گزارے ہوئے عرصے کے بار میں سنجے کا کہنا ہے کہ اس وقت نے انھیں بہتر انسان بننے میں مدد کی۔

عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو بھی دہائیوں سے پاکستانی ٹیلی-ویژن پر راج کررہی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو پر ائیر پورٹ کے اندر شراب کی بوتلیں رکھنے کا الزام تھا جس کی وجہ سے پولیس نے انھیں حراست میں لیا تھا۔

میرا

میرا جی ایک ہی وقت میں دو پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں جیل کاٹ چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow