کروڑوں کا عالیشان گھر کیسے سجایا ہے ۔۔ اقرار الحسن کے بیٹے نے اپنے خوبصورت گھر کے مناظر دکھا دیئے، دیکھئے ویڈیو

image

پاکستان کی معروف شخصیت، میزبان، اور اینکر پرسن اقرار الحسن کو سب ہی جانتے ہیں جنہوں نے کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔

اقرار الحسن کو سب سے زیادہ پذیرائی اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنا مشہور پروگرام سرعام کا آغاز کیا۔ علاوہ ازیں ان کی فیملی میں ان کی 2 اہلیہ اور پہلی اہلیہ سے ایک بیٹا ہے جس کا نام پہلاج حسن ہے۔

جبکہ ان کی اہلیہ کے نام قرۃ العین اور دوسری اہلیہ کا نام فرح یوسف ہے۔ قرۃ العین سابقہ نیوز اینکر ہیں جبکہ فرح یوسف نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام کرتی ہیں۔

سید اقرار الحسن کے بیٹے پہلاج اپنے والد کی طرح انتہائی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ اپنے روز مرہ زندگی کے بنائے گئے ویلاگز شئیر کرے ہیں۔ پہلاج اقرار الحسن کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔

حال ہی میں عید کے موقع پر پہلاج نے اپنے ویلاگ میں اپنے عالیشان فرنشڈ خوبصورت گھر کا دورہ کروایا جو لوگوں کو پسند آیا اور بھرپور تعریفیں کیں۔ انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی واضح کیا کہ یہ ان کی کرائے کی رہائش گاہ ہے اور وہ جلد ہی اپنے حقیقی گھر میں منتقل ہو جائیں گے جو کہ زیرِ تعمیر ہے۔

پہلاج نے اپنے گھر کا داخلی راستہ، لاؤنج، کچن، گیسٹ روم، بیڈ رومز، بالکونی اور لفٹ سائیڈ ایریا دکھایا۔ ان کے گھر کے لاؤنج، کمرے اور ڈرائنگ روم سب عالی شان اور خوبصورت ہیں۔ پہلاج کی والدہ، دادی اور ان کے چچا کی فیملی بھی vlog میں موجود تھی۔

آیئے سید اقرار الحسن کے گھر کا دورہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں ان کا گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow