شادی کے 6 ماہ اچھے نہیں گزرے ۔۔ مشہور اداکارہ نمرہ خان اپنی خلع کی وجہ بتاتے ہوئے

image

انسان جتنا بھی خوش نظر آئے لیکن اپنے اندر کئی درد چھپائے ہوئے ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات چیت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں۔

ایک رخ تو وہ تھا کہ جب میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مگر لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ میرے اس شخص کے ساتھ 6 ماہ کیسے گزرے، یہ میں ہی جانتی ہوں۔ ہاں بس لڑکیوں کو اور ان کے والدین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنی لڑکیوں کی طاقت بنیں تاکہ کوئی مسئلہ ہوتو انہیں معلوم ہو کہ ان کے والدین ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح میرے والدین نے بھی میرا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا۔

دوران انٹرویو آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ نمرہ نے صرف والدین کو ہی نہیں بلکہ لڑکیوں کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ شادی شدہ زندگی میں اپنی اگر اپ کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اسے ایک حد تک برداشت کریں۔

ان سب باتوں کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں کہ میری زندگی کے اس معاملے پر بھی سوشل میڈیا پر میرے مداحوں نے بہت ساتھ دیا۔ اور میرے مداح میرے ہی دفاع میں یوں کھڑے ہوجائیں گے یہ میرے لیے بھی چونکا دینے والی چیز تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow