انکا چہرہ اچانک سے بھوت جیسا لگنے لگا ۔۔ چہرہ انسان کے لیے سب کچھ ہوتا ہے مگر شلپا شیٹی کا یہ حال کیسے ہوا؟

image

دنیا کا ہر انسان تفریح کیلئے فلمیں دیکھتا ہے اور اسے کوئی نہ کوئی ایک اداکارہ اور اداکار نہایت پسند ہوتا ہے۔ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اسے جاننے کیلئے انسان بے تاب رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ان کا چہرہ مکمل طور پر خراب نظر آرہا ہے۔

صرف خراب نہیں بلکہ ان کا چہرہ کسی جن بھوت کی طرح لگ رہا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے آخر ایسا ہوا کیوں یہ تو اپنی صحت اور چہرے کا خوب خیال رکھتی ہیں تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک ڈانس شو میں بطور جج فرائض انجام دیتی ہیں۔

جہاں ایک ویبھو نامی لڑکا انہیں جن، بھوت بن کر ڈراتا ہے تو یہ ہر دفعہ بہت ڈر جاتی ہیں۔ اب اسی کو سبق سیکھانے کیلئے انہوں نے اپنے میک اپ مین سے جن بھوت والا میک اپ کروایا۔

مزید یہ کہ پہلے تو شلپا شیٹی خود کو آئینے میں دیکھ کر خود بھی ڈر گئیں لیکن کچھ ہی دیر میں شو سے پہلے انہوں نے دور سے دیکھا کہ ویبھو آ رہا ہے تو ایک دم اس کے سامنے آگئیں جس سے اس کی دل کی دھڑکن بڑھ گئی۔

اور وہ پیچھے کی جانب بھاگ گیا۔ پھر یوں ویبھو کو ڈرانے کے بعد صرف وصرف مذاق کیلئے انہوں نے ڈانس شو میں شریک دیگر لوگوں کو بھی ڈرایا۔ جس میں ایک لڑکی تو رو ہی گئی۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو کچھ ماہ قبل کی ہے اور ویڈیو کے آخر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ شلپا شیٹی کہتی ہیں کہ ویبھو تمہارے ساتھ میرا حساب کتاب ہو گیا، میں نے بھی تمہیں ڈرا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow