اولاد تھی نہیں اور دلیپ صاحب بھی چلے گئے ۔۔ سائرہ بانو اب کن مشکلات کا شکار ہیں؟

image

دلیپ کمار کی وفات کو کئی ماہ گزر چکے ہیں، لیکن آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں ہی ہیں، ان کے جانے بعد سے ان کے چاہنے والے تو افسردہ ہیں ہی مگر ان کی اہلیہ کے لیے شاید اب زندگی کا مقصد ختم ہو گیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو ہندوستانی سینما کے دو ایسے ستارے ہیں جنہیں آج بھی دنیا یاد رکھے ہوئے ہے، دلیپ کمار کی عمر سائرہ بانو سے کہیں زیادہ تھی لیکن کہتے ہیں سائرہ بانو کی زد تھی کہ وہ شادی دلیپ کمار سے ہی کریں گی۔

اور پھر سائرہ بانو کی وہ زد بھی پوری ہو گئی جب ان کی شادی براعظم کے بڑے اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار سے ہو گئی، شاید یہ بھی ان دونوں کے لیے اچھا ہی تھا۔ کیونکہ بے اولاد ہونے کا دکھ دونوں نے مل کر ہی بانٹنا تھا۔

اس خبر نے جوڑے کا دل توڑ دیا تھا کہ وہ کبھی والدین نہیں بن سکیں گے، لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو ایسے سنبھالا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

زندگی کے ہر دکھ میں ساتھ نبھانے والی اس وقت ٹوٹ گئی جب دلیپ کمار کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا، ان کے انتقال نے سائرہ بانو کو توڑ کر رکھ دیا، چہرے کی جھریاں، آنکھوں میں آنسو، ہاتھوں کا ہلنا، سائرہ بانو نے "صاحب" کے انتقال کے بعد جیسے جینا ہی چھوڑ دیا۔

حتیٰ کہ سامنے میت تھی اور وہ دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھیں، دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا، انہیں سہارا دینے والا بھی کوئی نہیں تھا۔ شاید یہی وہ غم تھا جو دلیپ کمار کو تھا کہ میرے بعد اگر میرے بچے ہوتے تو سائرہ کا خیال رکھتے۔

انتقال کے بعد سائرہ بانو کی حالت بھی خراب ہے، گزشتہ سال ستمبر میں 77 سالہ سائرہ بانو کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں بلڈ پریشر سمیت دیگر شکایات تھیں۔ اہلیہ بھی اسی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے صاحب جی کا علاج جاری تھا۔

سائرہ بانو شوہر کے بعد سے اب کیمرے پر آنا پسند نہیں کر رہی ہیں، نہ کچھ اچھا پہننے کا دل کرتا ہے اور نہ عید منا رہی ہیں، واضح رہے یہ سائرہ بانو کی صاحب جی کے بغیر پہلی عید تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow