پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور شو میزبان فہد مصطفیٰ نے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کی۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو ہوئے جہاں انہوں نے اپنے مستقبل کا اِرادہ بتایا۔
نعمان اعجاز فہد مصطفیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ خود کو اگلے سال کہاں دیکھتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہیں۔ ساتھ میں فہد مصطفیٰ نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے پچھتاوے ہیں جو کام نہیں کرنے چاہئئے تھے وہ کرلیئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان کے مقبول ترین اداکار فہد مصطفیٰ کئی مشہور ڈرامہ سیریلز اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے گیم شو سے بھی انہوں نے بہت شہرت حاصل کی۔