جہیز نہ دینے پر بہو کو ظُلم و ستم کا نشانہ بنایا۔۔ اداکارہ صبور علی بھی جہیز کے خلاف بول پڑیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس کی وجہ سے صرف پاکستانی خواتین ہی نہیں بلکہ بھارتی خواتین بھی اپنی زندگیوں کی بازی ہار جاتی ہیں۔ ہر کوئی یہ تو سوچتا ہے کہ بیٹی کی شادی ہو تو ایسا سسرال ملے جہاں جہیز نہ دینا پڑے، لیکن کوئی یہ نہیں سوچتا کہ بیٹے کی شادی ہو تو ہم آنے والی بہوؤں سے جہیز نہ لیں۔ اپنے لیے اچھائی سوچ کر دوسروں کو تکلیف میں ڈالنا یقیناً ایک غلط بات ہے۔

جہیز سے متعلق اکثر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے کہ یہ ایک لعنت ہے۔ ہمیں #saynotodowry کہنا چاہیے۔ غریب والدین کی بیٹیوں کی شادی کیلئے آسانیاں کرنی چاہیے۔ آخر جہیز کیا ہے؟ یہ ایک ایسی برائی ہے جو آگ کی طرح خواتین کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔

اسی سے متعلق اداکارہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ: '' جہیز پاکستانی خواتین اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک لعنت ہے، جس میں معصوم لڑکیوں کو ذہنی، جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انتہائی صورتوں میں لڑکی کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

ہمیشہ اس مسئلے کو تمام لوگوں تک پہنچانا چاہتی تھی تاکہ لوگ ایسے لاتعداد متاثرین کے درد اور اذیت کو محسوس کر سکیں کیونکہ یہ مسئلہ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہا ہے مجھے امید ہے کہ میں اس پیغام کو روشنی میں لانے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔ ''

اداکارہ صبور حال ہی میں ایک نیا ڈرامہ '' نیہر '' میں کام کر رہی ہیں جس میں جہیز کی لعنت سے متعلق کہانی دکھائی گئی ہے۔ ڈرامہ پہلی قسط سے ہی سب کو خوب پسند آ رہا ہے۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ جہیز پاکستانی معاشرے کا ایک عام مسئلہ ہے۔ ہم آئے روز سنتے رہتے ہیں کہ شادی شدہ خواتین پریشانیوں میں مبتلا ہوتی ہیں کہ سسرال میں جہیز نہ ملنے کے طعنے دیئے جا رہے ہیں، کم ملنے پر واویلا مچایا جا رہا ہے۔ بالکل اسی طرح کا حال بھارتی خواتین کا بھی ہے۔ بھارت میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جہاں جہیز نہ دینے یا کم جہیز دینے پر بہوؤں کو جلا دیا گیا، شوہروں نے بھی بیویوں کے ساتھ تلخ رویے رکھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow