میری والدہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں ۔۔ وہ مشہور بھارتی اداکار جو کبھی یہاں نہیں آئے مگر ان کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

image

پاکستان اور انڈیا دونوں ہی آپس میں پڑوسی ملک تو ہیں مگر ایک دوسرے کے دشمن بھی ہیں لیکن کچھ مشہور لوگ ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان کو اپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا مگر ان کے دلوں میں پاکستان کیلئے محبت عزت ضرور پائی جاتی ہے، آئیے جانتے ہیں کہ وہ لوگ کون ہیں؟

سونو سود:

مشہور بھارتی اسٹار سونو سود نے ایک تقریب کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھایا کہ ان کے دادا جان لاہور کے رہنے والے ہیں اور وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ زندگی میں جب بھی موقعہ ملا پاکستان ضرور آئیں گے اور اپنے پاکستانی مداحوں کا اس پیار و محبت اور عزت افزائی کا بہت مشکور ہوں۔

امیتابھ بچن:

امیتابھ بچن یہ وہ نام ہے جن کی بھارتی فلمی دنیا میں بہت عزت ہے اور ہو بھی کیوں نہ کیونکہ یہ ایک بڑے اداکار ہیں اور پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ جب بھی موقعہ ملا پاکستان دیکھنے آئیں گے اس کے علاوہ دوران انٹرویو یہ بھی بتا ڈالا کہ ان کی والدہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں اور لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ مزید یہ کہ میرے نانا جان کراچی سے تھے اور وہ ایک وکیل تھے ۔

یہی نہیں امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ہماری کئی روایات ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ جبکہ ہم آپ کے یہاں آنے والے اداکاروں گلوکاروں کا کام بھی دیکھتے ہیں جو کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے۔ اور آپ کے ڈرامے بھی خوب ہوتے ہیں۔

کرینا کپور خان:

بالی ووڈ انڈسٹری میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کہتی ہیں کہ وہ بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں اور ان کے شوہر سیف علی خان کے بہت سے رشتےدار پاکستان میں موجود ہیں تو ان سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ لوگ ہم سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرینہ بھی پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں۔

سلمان خان:

سلمان خان یہ وہ نام ہے جنہیں لوگ بھائی جان کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ مشہور بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم بجرنگی بھائی جان کے وقت سلمان خان نے کہا تھا کہ ان کی اگر اس فلم کو پڑوسی ممالک میں بھی تشہیر کرنے کا موقعہ ملا تو وہ اس کی تشہیر کیلئے ضرور جائیں گے۔ یاد رہے کہ فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے بجرنگی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ جو کہ ایک بولنے کی طاقت سے محروم بچی کو بھارت سے پاکستان لانے کیلئے کئی مشکلات جھیلتا ہے۔

سنی دیول:

سنی دیول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کبھی پاکستان تو نہیں جائیں گے نہ، جس پر انہوں نے فوراََ سے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جب بھی موقعہ ملا تو ضرور جائیں گے کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، مجھے اکثر ائیرپورٹ پر ملتے ہیں تو بہت خلوص اور محبت محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سنی دیو کرتار پور راہدی کے موقعے پر پاکستان آئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow