کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا، اس معاملے کو خود حل کریں ۔۔ مشہور شخصیات دانیہ ملک پر برس پڑے، سخت الفاظ میں کیا کہا؟

image

عامر لیاقت حسین اور دانیہ ملک کا موضوع اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ کوئی عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کوئی دانیہ پر برس رہا ہے۔

ان کی خبریں صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود نہیں بلکہ پاکستان کی مشہور شخصیات کی نظریں بھی اس تنازعہ پر جمی ہوئی ہیں۔

اداکار احمد علی بٹ اور رابی پیرزادہ کا عامر لیاقت حسین اور دانیہ ملک کے معاملے پر ردِ عمل سامنے آیا ہے جو آج ہم جانیں گے۔

اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر اس وقت گندگی پھیل گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو پبلک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

احمد بٹ کا کہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اور اسے ایک سرکس بنا دینا افسوسناک بات ہے، یہ واضح ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے عاجز آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا، یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ کا بھی عامر لیاقت اور دانیہ کے معاملے پر بیان سامنے آیا جس پر انہوں نے احد اور سجل کی مثال دی۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے سجل اور احد کی طلاق کا بہت افسوس تھا مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ’شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے، اسے سرکس مت بنایئے، ہم سب نے ایک دن مرجانا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے جو لوگ دین کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow