میرے ابو آئی سی یو میں داخل ہیں ۔۔ اداکارہ نے والد کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کر دی

image

والد بیٹیوں کا سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے لیکن اگر والد ہی کو کچھ ہو جائے تو بیٹیاں کانپ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا حسین انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ان کے والد اس وقت بیماری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

سونیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سونیا حسین نے اپنے والدین کو نیا گھر خرید کر دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہی۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی ہوتے ہوئے بھی گھر لے کر دیا اور گھر والوں کو سونیا حسین نے یوں بیٹا بن کر دیکھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow