معصومیت بھرے انداز میں دیکھنے والا یہ بچہ کونسی مقبول شخصیت ہے؟ چاہنے والے بھی پہچاننے میں ناکام ہوجائیں گے

image

بچپن کے دنوں میں انسان کی شکل کچھ اور بڑے ہو کر بالکل بدل جاتی ہے۔ لیکن کچھ افراد جیسے بچپن میں دکھائی دیتے تھے بڑے ہوکر بھی ان میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا۔

مگر بچپن کی تصویروں کو دیکھ کر جتنا سکون ملتا ہے اتنا شاید حال کی تصاویر دیکھ کر نہیں ملتا ہوگا۔ عام لوگوں کی طرح ڈرامائی اور فلمی ستارے بھی اپنے بچپن کی تصویروں کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی جانب سے مقبول شخصیات کی بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ بانٹی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال برقرار رکھا ہوا ہے جو صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ آج ہم ایک اور تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس کی آپ نے شناخت کرنی ہے۔

اوپر موجود فوٹو میں معصوم دکھائی دینے والا یہ بچہ آج کا کونسا مقبول اداکار ہے کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

ممکن ہے کہ اس بچے کے چاہنے والے اسے پہچاننے میں کامیاب ہوگئے ہوں لیکن پھر بھی جواب تو بنتا ہے۔

ہم زیادہ آپ کو انتظار نہیں کرواتے اور جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔ مذکورہ تصویر میں دکھائی دینے والا بچہ اور کوئی نہیں بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ ہیں۔

شاہ رخ خان فلمی دنیا بڑا ستارہ ہیں جن کو آج دنیا جانتی اور پہچانتی بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow