عامر لیاقت حسین جوکہ ملک کی جانی مانی شخصیت تھے آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ تاہم اب انکا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔
مگر اب ان کی ایک پرانی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا رہے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں کہ جب تمہیں پیار سے کوئی بلائے گا، تم کو ایک شخص یاد آئے گا۔ زندگی کے درد کو سہو گے تم، دل کاچین ڈھونڈھتے رہو گے تم، زخم دل جب تم کو ستائے گا، تم کو عامر لیاقت یاد آئے گا۔
مزید یہ کہ یہ ویڈیو آج سے کچھ عرصہ قبل کی ہے جب وہ ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔
تمام پاکستانی اس بات کو جانتے ہیں کہ عامر لیاقت ایک بہترین اینکر، سیاستدان تھے اس کے علاوہ ان کی آواز بھی بہت خوبصورت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اکثر اپنے پروگراموں میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھا کرتے تھے۔