انسان کیلئے اس کا آخری وقت یعنی کہ جب اس نے دنیا سے جانا ہو وہ وقت بڑا مشکل ہوتا ہے۔اور آج ہم بات کریں گے انتقال سے ایک رات پہلے عامر لیاقت کس حال میں تھے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک وڈیو میں انکا ذاتی ملازم اس بات کا انکشاف کر رہا ہے کہ وہ رات بھر بالکل ٹھیک تھے اور رات ہی نہیں بلکہ صبح 10:30 بجے تک وہ ٹھیک تھے لیکن جب ہم بجلی آئی۔
اور ہم گھر کے اندر گئے تو دیکھا کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں ہم نے سب سےئ پہلے جنریٹر بند کیا پھر ان پر پانی چھڑکا لیکن انہیں ہوش نہیں آیا۔ تو ہم نے باہر محلے والوں سے کہا کہ ایمبولینس بلوا دیں ڈاکٹر صاحب کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔
جس پر ایمبولینس آئی اور ہم انہیں یہاں لے آئے اس کے علاوہ ان کے وارثوں کی اطلاع کر دی گئی ہے۔ جبکہ حالیہ اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ اور بیٹی دعا اسپتال پہنچ چکے ہیں۔