عامر لیاقت کی اچانک موت نے سب کو پریشان کر دیا کہ اچانک ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا اور اگر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تو کیوں، یہ تمام سوالات اس وقت ہر کسی کے ذہن میں سوار ہیں۔ ان کے جوابات تو پولیس اور تحقیقاتی ادارے ہی دیں گے۔ فی الحال ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کی موت پر افسردہ ہیں۔
مشہور شخصیات نے بھی عامر لیاقت کے مرنے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
فیصل قریشی نے عامر لیاقت کی موت پر ان اللہ و انا الیہ راجعون کہتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ:
برسوں سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے ساتھ، جو برتاؤ ہورہا تھا، اُسے دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی ایسے رویے کی وجہ سے کوئی بھی شخص پریشان ہوسکتا ہے لیکن ٹی وی مالکان یا سیاسی جماعتوں کی طرف سے کوئی معقول فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
اداکارہ زارا نور عباس کہتی ہیں کہ
کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟
گلوکار محسن نے کہا کہ مبارک ہو ہم نے ایک شخصیت کو مار دیا۔
کیونکہ سوشل میڈیا پر جس حد تک ان کا مذاق اڑایا گیا وہ کسی طور قابل قبول نہیں تھا اور آج ان کی وفات پر بھی لوگ میمز شیئر کرکے یہ واضح کر رہے ہیں کہ ہم کتنے اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں۔
اقرار الحسن کہتے ہیں کہ
اللہ کی ذات اُن کی لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے اُن کی مغفرت فرمائے۔ آپ سب سے بھی درخواست کہ اُن کے بارے میں اگر کسی کے دل میں کوئی منفی احساس تھا بھی تو اُسے دل سے نکال دیجئے۔ سب سے درخواست کے اُن کے لئے دُعا کریں۔ آپ سب پر سلامتی ہو۔