عامر لیاقت یہ وہ نام ہے جو دنیا بھر میں پہچانا جاتا تھا مگر گزشتہ روز ان کے اچانک انتقال نے ان بہت سے لوگوں کو دکھی کر دیا ہے۔
عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اور اب ان کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی موت کے بعد جنازے کی بات کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت کہتے ہیں کہ " لوگ کسی سے کتنا پیار کرتے ہیں، یہ اس کے جنازے سے پہچانو ، اور اگر میرے جنازے میں لوگوں کی تعداد کم ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں اچھا آدمی نہیں تھا "۔
مزید یہ کہ اسی انٹرویو میں یہ بھی کہہ گئے کہ "اگر میرے جنازے میں زیادہ لوگ شریک ہوئے تو آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ میں کیسا انسان تھا "۔
اس کے علاوہ سابقہ شوہر کے اچانک انتقال کر جانے پر پہلی اہلیہ بشری ٰ اقبال اور انکی بیٹی دعا عامر عامر لیاقت کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے آخری دیدار کیا دوسری طرف دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی انکے گھر پہنچی۔
اور تیسری اہلیہ اپنے والدین کے پاس ہیں اب اور چاہتی ہیں کہ کراچی آ کر وہ شوہر کا دیدار کریں تاہم اب تک ان کے آنے کی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو گی، خیال رہے کہ اس جگہ پر انکے والدین کی بھی قبریں موجود ہیں۔