بھارت میں توہین رسالت کی مجرمہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس جماعت کی ترجمان کے خلاف جہاں دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے اور اپنے جذباتی ردعمل دے رہے ہیں وہیں اب بھارتی اداکار کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ اپنے دلیرانہ بیانات اور نڈر انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، ان کے مضبوط بیانیہ اور دلچسپ انداز صارفین اور مداحوں کو بھا جاتا ہے۔
نصیر الدین کا بھارت میں ان دنوں آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کرنے والی جماعت اور انتہا پسندوں سے متعلق کہنا تھا کہ جس خاتون نے توہین آمیز کلمات کہے، اسے پارٹی سے ہٹانے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اسے کنارے نہیں کیا گیا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ نوپور شرما کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی جانب سے ہندو خداؤں کے بارے میں توہین آمیز جملے بولے گئے، لیکن میں چیلنج کرتا ہوں کہ نوپور ایک ویڈیو یا بیان مجھے دکھا دیں جس میں کسی مسلمان نے ہندو خدا کی توہین کی ہو۔
بھارتی اداکار کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر ماضی میں بھی آواز بلند کی جا چکی ہے، حال ہی میں ہونے والے واقعات پر نصیر الدین شاہ نے مودی حکومت اور انتہا پسندوں پر برس پڑے ہیں۔