رہن سہن بالکل سادہ ۔۔ عامر لیاقت کا گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ دیکھیئے ویڈیو مناظر

image

رمضان ٹرانسمیشن کے بانی، میزبان ، سیاستدان، ٹیلی وژن اینکر، مذہبی اِسکالر اور میڈیا کی مقبول شخصیت عامر لیاقت حسین کئی یادوں سمیت اپنا سب کچھ یہاں چھوڑ کر فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

لوگ آج بھی ان کی وفات پر غم سے نڈھال ہیں اور تاحال یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ عامر لیاقت حسین اس دنیا سے چلے گئے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی جانب سے ان کی طرز زندگی، سیاسی جدوجہد اور ان سے وابستہ مختلف تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی جا چکی ہے۔ لیکن آج پہلی بار ہم اُن کے گھر کے اندرونی مناظر دکھانے جا رہے ہیں جو اندر سے بہت سادہ ہے۔

عامر لیاقت نے وفات سے قبل درجنوں انٹرویوز دیئے وہیں ان میں یہ انٹرویو بھی مشہور ہوا جس میں انہوں نے اپنا گھر دکھایا۔

عامر لیاقت ویڈیو کے آغاز میں اپنا ڈرائنگ روم دکھاتے ہیں جہاں صوفے اور ٹبیل موجود ہوتی ہے۔ وہ اپنے گھر کے داخلی دروازے کی جگہ بھی دکھاتے ہیں۔

عامر لیاقت پھر اپنا کچن دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں میں کھانا بنانے کا بہت شوقین ہوں اور اپنا کچن میں نے تھوڑا بہت بنوایا ہے۔

آخر میں عامر لیاقت اپنا بیڈ روم دکھاتے ہیں۔ دیکھیئے عامر لیاقت کے گھر کے مناظر پاک ٹی کے ویب چینل کی اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow