پلک جھپکنے کے قابل بھی نہیں رہے.. مشہور گلوکار جسٹن بیبر کو کون سی خطرناک بیماری لاحق ہوگئی؟

image

اپنی منفرد آواز اور گلوکاری سے شہرت پانے والے جسٹن بیبر نے حال ہی میں تمام کنسرٹس منسوخ کردیئے ہیں۔ مشہور گلوکار نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انھوں نے مداحوں کو اپنی سنگین بیماری کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔ ویڈیو دیکھیے

پلک جھپکنے کے قابل بھی نہیں ہوں

جسٹن بیبر کہتے ہیں "میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں اور کنسرٹس منسوخ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنی ایک پلک تک جھپکنے کے قابل نہیں ہوں کیونکہ میرے چہرے کا ایک حصہ فالج کا شکار ہوگیا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا لیکن اس وقت میں بس آرام کرنا چاہتا ہوں تاکہ جلد صحت یاب ہو کر وہ کروں جو کرنے کے لئے میں پیدا ہوا تھا"

کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟

گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ رامسے ہنٹ سنڈروم میں مبتلا ہوگئے ہیں کو چہرے کو فالج زدہ کرنے اور اعصاب کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ جسٹن بیبر کے ویڈیو شئیر کرتے ہی دنیا بھر سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow