انہیں سگریٹ پینے سے ہارٹ اٹیک ہوا ۔۔ وہ 6 مشہور بالی ووڈ اسٹار جنہیں سگریٹ نے تکلیف دی تو انہوں نے اِسے اپنی زندگی سے نکال پھینکا

image

انسان کو اپنی زندگی سے بہت پیار ہوتا ہے مگر جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں شاید وہ یہ بات بھول جاتے ہیں مگر آج ہم آپکو ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ۔ جنہوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کر کے اس بری عادت سے پیچھا چھڑایا۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون ہیں؟

سیف علی خان:

سیف علی خان جو نوابوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں مگر سگریٹ پینے کی عادت نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ انہیں 36 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہوں نے سگریٹ کی طرف دیکھا بھی نہیں اور تو اور انہوں نے شراب کو بھی ہاتھ نہیں لگایا ۔یہی وجہ ہے کہ اب یہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔

فردین خان:

مشہور اداکار فردین خان جو آج کل تو فلموں سے دور ہیں مگر بھارتی فلموں کے یہ مشہور اداکار سگریٹ کی بری لت کا شکار تھے مگر پھر ان کے والد کا جب انتقال ہوا تو انہوں نے فوراََ اسے چھوڑ دیا اس کی وجہ یہ تھی کہ کہا جاتا ہے کہ ان کے والد فیروز خان کا انتقال کی بھی سگریٹ پینے کی وجہ سے ہوا۔

شاہد کپور:

ہمیشہ جوان نظر آنے والے شاہد کپور بھی ایک وقت تھا کہ سگریٹ پیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے مگر ان کی بیوی میرا کپور کے اسرار پر انہوں نے آخر کار سگریٹ پینا چھوڑ دیا ۔ کہا یہ جاتا ہے کہ ماضی میں جب انکا رشتہ کرینہ کپور کے ساتھ ختم ہوا تھا اس کے بعد سے ہی یہ اس لت میں پڑے۔

سشمیتا سین:

دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور سشمیتا سین ایک بھارتی اداکارہ ہیں یہ بات تو سب جانتے ہیں مگر لوگ یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے سگریٹ پینے کی عادت کافی مشکل سے چھوڑی۔

سنجے دت:

اگر کسی اداکار نے جیل میں رہ کر بھی فلمی دنیا پر راج کیا ہے تو وہ ہیں سنجے دت جنہیں تقریباََ 2 سال پہلے پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا تھا لیکن اب تو یہ بالکل ٹھیک ہیں مگر کہتے ہیں کہ میں بہت شرمیلا ہوں کسی سے بھی بات نہیں کر سکتا تھا اور لڑکیوں کو متاثر کرنے کیلئے میں نے نشہ شروع کیا مگر جس دن کینسر نے مجھ کو آ جکڑا اس دن احساس ہوا کہ یہ سگریٹ ارو نشہ کتنی بری عادت ہے جسے چھورنے کیلئے لاکھ جتن کیے۔

رنبیر کپور:

رنبیر کپور کہتے ہیں کہ میں 2 سگریٹ کے پیکٹ سے زیادہ سگریٹ پی جاتا تھا مگر ایک دن احساس ہوا کہ ابھی تو جوان ہوں لیکن جب بوڑھا ہوں گا تو براحال ہو جائے گا، اور تو اور جب 30 سال کی عمر کو پہنچوں گا تب اس کا نقصان پتا چلے گا۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے آج مجھے انتہائی اچھا محسوس ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow