بیوی کو یاد کر کے روتے تھے ۔۔ عامر لیاقت کس وجہ سے پریشان رہتے تھے وکیل دوست نے آخری دنوں کا حال بتا دیا

image

عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر ان کے چاہنے والے اب تک حیرت میں مبتلا ہیں۔ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے اس بڑے نام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ان کی تیسری بیوی کے چھوڑ جانے کا غم تھا مگر ان کے وکیل اور دوست نے نئے انکشافات کر دیے ہیں۔

جس کے مطابق عامر لیاقت اصل میں پریشان رہتے تھے جب سے انہیں ان کی دوسری بیوی طوبیٰ چھوڑ کر گئیں۔ عامر لیاقت کے وکیل جمشید کاظمی کہتے ہیں کہ اکثر وہ طوبیٰ کو یاد کر کے رو جاتے تھے کیونکہ اس لڑکی نے ڈاکر صاحب کے ساتھ 2 سال گزارے یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں یاد بہت آیا کرتی تھیں۔

تو اکثر جب وہ طوبی کو یاد کرتے ہوئے رو جاتے تھے تو مجھ سے کہتے تھے کہ یار اسے مجھے چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا، ہم میاں بیہوی تھے تو میں انہیں دلاسہ دیتا تھا کہ ڈاکٹر صاحب ایسی کوئی بات نہیں وہ آ جائے گی۔

لیکن پھر وہ آئی نہیں واپس اور خلع کا کیس دائر کر دیا۔ بہرحال طوبیٰ انور ایک بہت ہی اچھی لڑکی تھی اور اس نے ہمارے دوست عامر لیاقت کا بہت خیال بھی رکھا۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جمشید کاظمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ اکثر بچوں کو یاد کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یار میری یہی خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ رہوں۔

واضح رہے کہ جب بھی بچوں کی بات ہوتی تو سب سے زیادہ بیٹی دعا کو یاد کرتے۔ ساتھ ہی ساتھ عامر لیاقت کے دوست یہ بھی کہہ گئے کہ میں انہیں جانتا ہوں وہ ایک نہایت ہی اچھے انسان تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow