باتھ روم صاف کیا اور کچرا بھی اٹھایا ۔۔ جن اداکاروں کو لوگ دیکھنے کے لیے ترستے ہیں انہوں نے کون کون سی نوکری کی؟

image

غربت انسان سے سب کچھ کرواتی ہے یہی وجہ ہے کہ جن ستاروں کو آپ ٹی وی میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں وہ بھی کبھی معمولی نوکریاں کیا کرتے تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج کے انتہائی مشہور اداکاروں نے کون کون سے کام کیے ہیں؟

نعمان سمیع:

جوان اداکار نعمان سمیع جو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار کی حیثیت میں سامنے آئے ہیں انہوں نے خود کہا ہے کہ وہ میڈیا میں آنے سے پہلے پارٹ ٹائم میں ویٹر کے طور پر فرش اور ٹوائلٹ صاف کرتے اور پارکنگ ایریا سے کچرا چنتے تھے۔ یہ بات انہوں ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہی۔

سوشل میڈیا پر انہیں ایک صارف نے کہا کہ آپ گلابی رنگ کی شرٹ میں ڈیلیوری بوائے لگتے ہیں بعد ازاں اس صارف نے وضاحت کی کہ میری بات کا مقصد آپ کا مذاق اڑانا نہیں تھا بلکہ سراہنا تھا۔

تاہم نعمان سمیع نے اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ جو لوگ ڈیلیوری بوائے کا کام کرتے ہیں انہیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے وہ محنت کر کے گھر والوں کیلئے روزی کماتے ہیں۔

ماہرہ خان:

پاکستان اور بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میں شروع سے اداکارہ نہیں تھی بلکہ میں تو ایک اسٹور میں کیشیئر کی نوکری کیا کرتی تھی۔ یہاں میں نے کام اس لیے کیا تاکہ اپنے اخراجات خود برداشت کر سکوں۔ یہی نہیں بلکہ میں نے 16 سال کی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

زارا نور عباس:

بشریٰ انصاری جو کہ رشتے میں زارا نور عباس کی خالہ لگتی ہیں اور وہ خود ایک مشہور شخصیت ہیں مگر زارا شروع سے اداکارہ نہیں بلکہ ایک اسکول ٹیچر تھیں۔

بہر حال آج یہ ایک مشہور اداکارہ ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ یہ جو کوئی بھی کردار ادا کرتی ہیں انہیں دیکھنے والوں کی طرف سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

سجل علی:

بہترین اداکارہ سجلی علی نے شروعات میں ایک "برانڈ پروموشن گرل" کے طور پر بھی کام کیا ہے تاکہ اپنی فیملی کو سپورٹ کر سکیں بہر حال آج یہ ایک مقبول اداکارہ ہیں۔

حنا دلپزیر:

ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومو کہتی ہیں کہ انہوں نے ڈراموں میں کئی چھوٹے موٹے کردار بھی نبھائے کیونکہ انہیں اس وقت زندگی گزارنے کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow