لال اور نیلے رنگ کے کپڑے پہنے یہ بچی کون ہے؟ خوبصورت و معصوم نظر آنے والی اس شخصیت کو 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

image

بچپن ایک ایسی چیز ہے جو انسان کبھی نہیں بھولتا اور جب کبھی وہ اپنے اسکول کے قریب سے گزرتا ہے تو اسے اس کی حسین یادیں گھیر لیتی ہیں۔

اور وہ اسی وقت سوچتا ہے کہ وہ بھی کیا دن تھے جب اس کے ماں باپ اسے پیار محبت سے اسکول بھجتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے ساتھ ایک ایسی شخصیت کی تصویر شیئر کر رہے ہیں جس نے کئی دلوں پر راج کیا۔

تصویر کو دیکھتے ہی لگتا ہے کہ یہ جیسے کسی عام سی بچی کی تصویر ہے پر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ ایک بنگالی بچی کی تصویر ہے جو ہندوستان میں رہتی ہے اور اس کا نام رانی مکھرجی ہے۔

رانی مکھرجی ایک مشہور بھارتی اداکارہ ہیں اس تصویر میں بلا کی معصوم لگ رہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس تصویر میں ان کا پہناوا خوبصورت نظر آ رہا ہے۔

مزید یہ کہ سر پر کلپ لگائے، لال، گلابی اور نیلے رنگ کے کپڑوں میں ان کے بچپن کی یہ تصویر جو کوئی بھی دیکھتا ہے تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ رانی بچپن سے ہی معصوم ہیں۔

واضح رہے ویسے تو رانی مکھرجی نے کئی ایک فلموں میں اداکاری کو جوہر دکھائے ہیں لیکن ان کی مشہور فلموں میں راجہ کی آئے گی بارات،کچھ کچھ ہوتا ہے، بچھو، نائیک (جسے لوگ ایک دن کا سی ایم کے نام سے بھی جانتے ہیں)، بنٹی اور ببلی وغیرہ وغیرہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US