گذشتہ ہفتے عامر لیاقت حسین کی اچانک وفات نے جہاں سب کو آبدیدہ کر دیا تھا تو وہیں ان کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کو بھی لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
دانیہ ملک نے رواں سال 7 مئی کو عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کرنے عدالت پہنچیں تھیں، اس کے بعد ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ پیش آیا پھر عامر لیاقت کی جانب سے چند وضاحتی اور معافی مانگنے کی ویڈیوز شئیر کی گئیں۔
اس سب معاملے کے بعدعوام الناس بالخصوص شوبز سیلیبریٹیز دانیہ ملک کو قصور وار ٹھرا کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد دانیہ شاہ کی مختلف ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں ایک ویڈیو میں انہیں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ دھیمی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
جس پر غنا علی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ یہ ویڈیوز صرف ظاہر یہ کررہی ہیں کہ آپ سب کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہی ہیں۔ اللہ آپ پر رحم فرمائے۔
خیال رہے دانیہ مالک نے عامر لیاقت کے دنیا سے کوچ کر جانے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عامر لیاقت ان سے صلح کے خواہشمند تھے اور واپس انہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔