دوبارہ کینسر ہوگیا ۔۔ اداکار تنویر جمال ہسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار تنویر جمال ایک مرتبہ پھر کینسر جیسے خطرناک مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ پچھلے سال عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی۔ لیکن پھر طبیعت میں بہتری بھی ہوگئی تھی، مگر اب ان کے حوالے سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ہے۔ اس وقت یہ جاپان کے ہسپتال میں داخل ہیں۔

اداکار تنویر جمال پی ٹی وی کے دور کے وہ کامیاب اداکار ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ ان کے خوبصورت لب و لہجے اور انداز سے مداحوں نے ان کو خوب پسند کیا۔ تنویر جمال پچھلے 35 سالوں سے اداکاری کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی کی جانب سے ان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تنویر جمال نے بحرین، پیرس، تھائی لینڈ اور جاپان میں ہوٹلنگ اور بزنس اداروں میں نوکری بھی کی ہے۔ انہوں نے جاپانی لڑکی کو اسلام قبول کروایا اور پھر اس سے شادی کی، ان کے بیٹے نے بھی جاپانی لڑکی سے شادی کی ہوئی ہے اور اب یہ لوگ جاپان میں ہی مقیم ہیں۔

ان کی طبیعت شدید ناساز ہے، گھر والوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ تنویر جمال کو پہلی مرتبہ کینسر 2016 میں ہوا تھا۔ کل سے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خؤاب وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow