تجھ کو قسم ہے دبئی جانے والے آنا نہ ہاتھ خالی، کہتی ہے یہ گھر والی۔ یہ الفاظ ایک مشہور پاکستانی گانے کے ہیں جو ہر کسی نے سنے ہوں گے۔ مگر آپکو پتہ ہے کہ یہ گیت گانے والی اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ ملک کی مشہور و معروف اداکارہ بشریٰ انصاری ہیں۔
اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے یہ گیت گا کر پرانے دنوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ کہتی ہیں کہ دیکھیں وقت کتنی جلدی گزر گیا، کتنے سال پہلے میں نے یہ گیت گایا تھا اور آپکو بہت پسند بھی آیا تھا۔ اس گانے میں دبئی کا ذکر آنے پر ان کا کہنا تھا کہ دبئی سے ہماری بہت سی یادیں جڑی ہیں جنہیں ہم کبھی بھلا نہیں سکتے۔
اس کے علاوہ ہمارے کئی ایک پاکستانی بھائی اس وقت دبئی میں ہی محنت مزدوری کر کے رزق حلال کما رہے ہیں۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج جو یہ گانا بشریٰ انصاری نے دوبارہ گایا ہے یہ مشہور زمانہ پاکستانی ڈرامہ ففٹی ففٹی کا ہے، یاد رہے کہ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کا بچے بڑے سب بے صبری سے انتظار کیا کرتے تھے۔