شاہ رخ کا یہ روپ تو پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔۔ چہرہ انسان کا سب کچھ ہوتا ہے مگر شاہ رخ خان کا یہ حال ہونے کے پیچھے حقیقت کیا ہے؟

image

انسان کے ساتھ کب کیا ہو جائے کوئی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اور پھر چہرہ تو انسان کی شخسیت کا آدھا حصہ ہوتا ہے۔ مگر دیگر انسانوں سے زیادہ شوبز اداکاروں کیلئے ان کا چہرہ ضروری ہوتا ہے کیونکہ اسی وجہ سے انہیں فلموں، ڈراموں میں کام ملتا ہے۔

مگر اب شاہ رخ خان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے کہ یہ سب کیا ہو گیا۔

ہزاروں نوجوانوں کے من پسند ہیرو شاہ رخ خان کی اس تصویر میں دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کلین شیو ہو چکے ہیں اور تو اور بالوں کا ہیئر اسٹائل بھی مکمل تبدیل ہو چکا ہے جہاں پہلے ان کے بالوں کا ڈیزائن جدید ہوا کرتا تھا اب وہاں ہی انہوں نے ایک سائیڈ کی مانگ نکالی ہوئی ہے۔

مزید یہ کہ عام سی سفید اور ہلکے سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔ واضح رہے کہ تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی طبعیت جیسے ٹھیک نہیں جس وجہ سے ان کا یہ حال ہوا ہے۔

مگر آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ شاہ رخ خان کی تصویر نہیں بلکہ بھارت کی ریاست راجھستان میں موجود ایک شخص ہے جس کا چہرہ شاہ رخ خان سے ملتا ہے پر کئی لوگ انہیں اصل شاہ رخ سمجھ بیٹھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow