رحم کریں، انہیں اور اذیت نہ دیں ۔۔ عامر لیاقت کی قبر کشائی پر مشہور شخصیات بھی بول پڑیں

image

عامر لیاقت کا انتقال تو ہو گیا مگر اب ان کی قبر کشائی کی جائے گی اور اسی بات پر شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے اس پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

بشریٰ انصاری:

ملک کی نامور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ مرحوم کے بچوں پر رحم کریں، انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں۔

یہی نہیں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کر دہ ویڈیو میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب بہت تکلیف میں ہیں، پچھلا پورا ہفتہ ہم نے دکھ میں گزارا ہے، اور عامر لیاقت کا یوں دنیا سے جانا صرف ان کے دوستوں کو نہیں ان کے دشمنوں کو بھی دکھی کر گیا ہے۔

یوں تو ہر کسی کے جانے کا دن مقرر ہے، ہو سکتا ہے ویسے ہی دنیا سے چلے جاتے لیکن اب وہ جس طرح گئے ہیں خدا کرے ایسا کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو ۔ اس کے علا وہ بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ سب کہتے ہیں کہ ان کی غلطیاں ہیں۔

اور سوشل میڈیا نے انہیں اجاگر کیا، میں سمجھتی ہوں سوشل میڈیا ان بلاؤں میں سے ایک ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر ہے، سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیاں برباد کر دیتا ہے۔

اداکارہ ریشم:

اداکارہ ریشم کو کون نہیں جانتا، یہ کہتی ہیں کہ سپر خاک کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اللہ تعالیٰ عامر لیاقت کے دراجات بلند کرے۔

وسیم بادامی:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow