انگریز اداکارہ کا ناشتہ اپنا بنا کر اسٹوری لگا لی.. سوشل میڈیا صارفین کے طنز پر منال خان نے کیا جواب دیا؟

image

منال خان ویسے تو انسٹاگرام پر لوگوں کی نظروں میں آنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں لیکن پیر کے روز انھیں ایک پوسٹ لگانا مہنگا پڑگیا کیوں کہ لوگوں نے منٹوں میں ہی انھیں اڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

امریکی ماڈل کی اسٹوری چوری

دراصل ہوا کچھ یوں کہ منال خان نے پیر کے دن انسٹاگرام پر ناشتے کی اسٹوری لگائی جو تھوڑی دیر پہلے ہی مشہور امریکی ماڈل کائلی جینیفر نے لگائی تھی۔ تصویر دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ منال خان نے امریکی ماڈل کا نام کروپ کر کے ان کے ناشتے کو اپنا ناشتہ دکھانے کی کوشش کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کیا منال خود اسٹرابیری نہیں خرید سکتی تھیں؟

حمزہ اختر طنزیہ لکھتے ہیں "پلیز کائلی جنیفر، منال خان کی اسٹوری چوری کرنا بند کردو" جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کیا منال خان خود اسٹرابیری نہیں خرید سکتی تھیں کہ انھیں اسٹوری کرنی پڑی۔

منال خان کا جواب

عوام کی جانب سے طنزیہ تبصرات سامنے آنے پر منال خان نے ایک اور اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ "بالکل سچ، روح تک مطمئن ہوگئی" لکھتی ہیں۔ منال کے جواب سے صاف محسوس ہورہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کو کوئی حقیقی جواب نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow