اس پیاری سی بچی کو دیکھیے جو کہ کرتا پاجامہ اور دوپٹہ پہنے بہت کیوٹ لگ رہی ہے، جب یہ تصویر کھینچی گئی ہو گی تو اس وقت کھینچنے والے کو خود یہ علم نہیں ہوگا کہ یہ بچی بڑے ہوکر شوبزنس کی فیلڈ میں اپنا اتنا نام پیدا کرے گی۔ زیرِ نظر تصویر میں پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل، اداکارہ ، بیوٹی ایکسپرٹ اور ڈینٹسٹ ہیں ۔ کیا آپ ان کو پہچان سکتے ہیں ۔ ان کے بارے میں اشارہ دے دیں کہ یہ پاکستان کی ایک بہت مشہور گلوکارہ کی بھانجی بھی ہیں اور خود بھی بہت اچھی اداکاری کرتی ہیں یہ آج کل اپنا سیلون بھی چلاتی ہیں ، اس کے ساتھ ان کا یوٹیوب چینل بھی خوب چل رہا ہے جس پر دن رات یہ نئی نئی مزے مزے کی وڈیوز لگاتی رہتی ہیں۔ ویسے تو ڈینٹسٹ ہیں ، لیکن انہوں نے آگے بڑھنے کے لئے ماڈلنگ کا انتخاب کیا، اور اب جبکہ ماڈلنگ میں نئی نئی لڑکیوں نے اپنی جگہ بنانی شروع کردی ہے تو انہوں نے ڈراموں میں بھی کام کرنا شروع کردیا ہے اس کے ساتھ ان کا سیلون بھی خوب چل رہا ہے جہاں یہ اپنا کافی ٹائم دینے لگی ہیں۔

یقیناً اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یہ ہماری مشہورومعروف ماڈل، اداکارہ، بیوٹی ایکسپرٹ اور ڈینٹسٹ نادیہ حسین کی بچپن کی تصویر ہے۔ جو کہ غالباً کسی گھریلو فنکشن میں کھینچی گئی ہے۔