پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے۔
جیسا کہ نادیہ جمیل کا بچوں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ یتیم بے سہارا بچوں کے لیے آواز بھی بلند کرتی نظر آتی ہیں۔ نادیہ جمیل نے پہلے دو چھوٹے بچوں کو گود لیا جو اب بڑے ہو چکے ہیں اور آج انہوں نے ایک چھوٹی بچی کو گود لیا جس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ کسی بچے کو گود لینا ایک خوبصورت کام ہے۔ میں نے اسے بہت مشکلوں سے ڈھونڈا، لیبر پراسس حیاتیاتی پیدائش سے زیادہ مشکل ہے۔
نادیہ جمیل کی اس بچی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جب انہوں نے دو بچوں کو گود لیا تھا اس وقت بھی نادیہ جمیل نے پوسٹ شئیر کی تھی جس پر لوگوں نے ان کے کام کو بہت سراہا تھا۔
نادیہ جمیل کو مضبوط انسان کے طور پر بھی ُپکارا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے جان لیوا مرض کینسر کو شکست دی تھی۔ وہ وقت ان کی زندگی کا مشکل اور تکلیف دہ وقت تھا۔ مگر ڈاکٹرز کی مہارت سے ان کا لندن میں کامبیاب علاج ہوا جس کے بعد وہ طن واپس لوٹیں۔ آج وہ صحتیابی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔