ان اداکاروں سے ملنے کیلئے لوگ دھکے کھاتے ہیں گھنٹوں گھنٹوں رش میں کھڑے رہتے ہیں مگر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے پسندیدہ فنکاروں کو آخری وقت میں کس حال میں دنیا سے رخصت کیا گیا ، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔
سری دیوی:
اپنی خوبصورت ارو چلبلے پن سے فلموں میں جگہ بنانے والی سری دیوی کا اچانک انتقال ہوا تو لوگ یقین ہی نہیں کر رہے تھے کیونکہ انتقال سے کچھ دن پہلے یہ اپنے ایک فیملی فنکشن میں موجود تھیں وہ بھی بالکل ٹھیک اور ہنس کھیل رہی تھیں مگر ہوتا وہی ہے جو قسمت کو منظور ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آخری وقت میں اچھے طریقے سے دلہن کی طرح سجا کر گھر سے رخصت کیا۔
اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سری دیوی کو لال رنگ کے کپڑے پہنائے گئے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں سونے کا بڑا سا ہار بھی پہنایا گیا۔
دویا بھارتی:
دویا بھارتی کے انتقال کو 26 سال ہو گئے ہیں مگر 19 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہنے والی اس خوبصورت اداکارہ کے بارے میں لوگفوں کو بس یہی معلوم ہے کہ گھر کی کھڑکی سے گر کر مر گئی تھیں۔
مگر آج ہم آپکو بتانے جا رہے ہیں کہ آخری وقت میں ان کی لاش کو بھی دلہن کی طرح سجا کر ہندو رسم و رواج کے مطابق رخصت کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ دویا کو سونے کی ہار، نتھلی وغیرہ پہنائی گئی ساتھ میں میک اپ کیا بھی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
پراتوشا بینرجی:
26 سالہ یہ ٹی وی اداکارہ بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل " بالیکا ودھو" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ ان کی آخری خواہش تھی کہ وہ راہول راج نامی لڑکے سے شادی کریں جس کیلئے انہوں نے ایک لہنگا بھی خرید رکھا تاھ جو انہوں نے اپنی بارات والے دن پہننا تھا مگر اچانک موت کے بعد یہ خواب خواب ہی رہ گیا۔
جس کے بعد انہیں بھی دلہن کی طرح سجا کر ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا گیا۔
مزید یہ کہ جو ان کی تصویر سامنے آئی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں آخری وقت میں کوئی زیور وغیرہ تو نہیں پہنایا گیا البتہ ایک لال رنگ کا جوڑا ضرور پہنایا گیا تھا۔
سدھو موسے والا:
یہ وہ نام ہے جس گلوکار کو پاکستان میں بھی خوب پسند کیا جاتا ہے جبکہ ہیں یہ ایک پنجابی بھارتی گلوکار۔ آج سے کچھ ماہ پہلے انہیں سڑک پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان اور انڈیا میں ان کے چاہنے والوں کو غم زدہ کر دیا۔
پر آپکو بتاتے چلیں کہ جب ان کا انتقال ہوا تو اس کے چند ماہ بعد ان کی شادی تھی۔ والدین نے اپنے اکلوتے بیٹے کیلئے سہرا بھی تیار کروا لیا تھا۔
پھر غم و درد کی حالت میں یہی سہرا اسے گھر سے رخصت کرتے ہوئے پہنایا ۔سدھو موسے والا کے انتقال کی خبر منٹوں میں ہی انٹرنیٹ پر پھیل گئی تھی اور ہر طرف انہی کے بارے میں بات کی جا رہی ہوتی تھی۔