پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوچکا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔
اس حوالے سے کئی شخصیات کے ٹوئٹر پیغامات سامنے آئے وہیں اداکارہ عفت عمر کا بھی بیان سامنے آیا۔
اداکارہ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم الحمد اللہ۔ انہوں نے مریم نواز کو مبارک باد بھی پیش کی۔
وہیں انہوں نے انسٹاگرام پر آصف علی زرداری کی قہقہہ لگاتے ہوئے تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔
خیال رہے اداکارہ عفت عمر کے ن لیگ کی سپورٹ میں اکثر بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف آج رات ہی احتجاج کی کال دے دی ہے۔