آسمانی رنگ کے کپڑوں میں یہ بچی کون ہے؟ مشہور شخصیت کے 80 فیصد دیوانے مداح بھی مسکراتی بچی کو پہچان نہیں پائیں گے

image

انسان جتنا بھی بڑا ہوجائے اسے اکثر اپنے بچپن کی یادیں ذہن میں خیال بن کر دکھائی ضرور دیتی ہیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کی جانب سے آپ سب کی پسندیدہ شخصیات خواہ وہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھتی ہو یا بھارتی فلم اندسٹری سے، ان کے بچپن کے دنوں کو آپ کے سامنے ضرور پیش کرتی ہے۔

آج ہم ایک اور مقبول شخصیت کی تصویر لے کر آئے ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے بچپن میں کیسی تھیں آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں لیکن بتانا آپ نے یہ ہے کہ آخر یہ بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟

ہم آپ کوایک اشارہ دیتے ہیں کہ ان کا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے اور ان دنوں خبروں میں بھی موجود ہیں۔

خوبصورت پھولوں والی دیوار کے ساتھ تصویر بنواتی یہ بچی کون سی اداکارہ ہے جنہیں لوگ آج دیکھنا بے حد پسند کرتے ہیں؟

یہ مشہور بھارتی فلم اسٹار سونم کپور ہیں جو نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔ سونم کپور کی سوشل میڈیا پر ماں بننے کی خبریں اس وقت زیر گردش ہیں۔ اداکارہ متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مداحوں کو ان کے ماں بن جانے کا بے صبری سے انتظار ہے اور وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ سونم کپور کے ہاں بیٹا ہوا یا بیٹی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow