یہ تو بالکل بدل گئے ہیں ۔۔ پاکستانی شوبز انڈسڑی کا یہ کون سا مشہور جوڑا ہے؟ دیکھیے ان کی شادی کی پرانی تصاویر

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کیا آپ اس تصویر میں موجود مشہور پاکستانی شوبز جوڑے کو جانتے ہیں؟ پاکستانی فلمی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام، جو ڈراموں میں بھی مداحوں اور ناظرین کے دلوں پر راج کر چکا ہے۔

اگر آپ نہیں پہچان پائے تو رک جایئے جناب، یہ مشہور اداکار رینبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کی شادی کی تقریب ہے، جس میں اداکار اور اداکارہ کو اس اہم موقع پر خوش و خرم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رینبو اور صاحبہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا وہ جوڑا ہے جو زندگی کے مشکل ترین سفر ہو یا پھر خوشی کے لمحات، ایک دوسرے کے ساتھ بتاتے ہیں۔

اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ رینبو اور صاحبہ اداکارہ ریما سے محو گفتگو ہیں، جبکہ صاحبہ نے سنہرا اور لال رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ میک اپ میں صاحبہ مزید خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب اداکار رینبو نے پینٹ کورٹ زیب تن کیا ہوا ہے، ماضی کی اس خوبصورت تصویر کو دیکھ کر صارفین نے نہ صرف جوڑے کی خوب تعریف کی بلکہ زندگی میں ایک ساتھ چلتے اس جوڑے کو خوب دعائیں بھی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow