فجر کی اذان کو سُن کر یقین ہوتا تھا کہ صبح ہو گئی ۔۔ بگ باس میں گھڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے اداکار اذان کا انتظار کیوں کرتے تھے؟ دیکھیے

image

بھارتی اداکار ویسے تو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں لیکن کچھ ایسے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ہونے والے دلچسپ تجربے کو بھی بیان کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں ویسے تو اداکار جب جاتے ہیں، تو دنیا سے کٹ کر رہ جاتے ہیں، نہ موبائل فون پاس ہوتا ہے، اور نہ ی کسی سے رابطہ۔

یہاں تک کے بگ باس میں وقت دیکھنے کے لیے گھڑیاں تک موجود نہیں ہیں اور نہ ہی کیلنڈر موجود ہے۔

ایسے میں یہ اندازہ لگانا کہ وقت کیا ہو رہا ہے، بہت مشکل ہو جاتا ہے بلکہ کئی بار تو ٹاسک ہی ایسے ملتے ہیں جس میں وقت کا اندازہ لگاتے ہوئے کامیابی ملتی ہے، ایسے میں اداکاروں کے لیے مشکل صورتحال ہو جاتی ہے۔

لیکن بگ باس کی ہی ایک کنٹیسٹنٹ آرتی سنگھ نے اپنے بگ باس میں رہنے کے تجربے کو شئیر کیا اور مداحوں سمیت صارفین کو بھی حیرت زدہ کر دیا۔

انٹرویو میں آرتی کا کہنا تھا کہ صبح 7 کے قریب اذان کی آواز آتی تھی، جس مجھے معلوم ہو جاتا تھا کہ یہ 7 بجے کے آس پاس کا وقت ہے۔ فجر کی اذان سے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے اداکار یہ اندازہ لگاتے تھے کہ اب سورج نکلنے والا ہے۔

اسی طرح آرتی سنگھ کا کہنا تھا کہ ظہر کی اذان سنتے ہی میں اندازہ لگاتی تھی کہ اب دوپہر کا وقت ہے، اسی طرح عصر کا وقت شام کی ترجمانی کرتا تھا۔

آرتی سنگھ بگ باس کی ان کنٹیسٹنٹس میں شامل ہیں جنہوں نے بہت جلد ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی، وہ بتاتی ہیں کہ شام کے بعد اذان سے اندازہ ہوتا تھا کہ سورج ڈوب گیا اور اسی طرح آخری اذان سے اندازہ ہوتا تھا کہ رات ہو گئی ہے، یعنی یہاں پر وہ مغرب اور عشاء کی اذانوں کی بات کر رہی ہیں۔

آرتی کا کہنا تھا کہ بگ باس میں اذان کی آواز آتی تھی، میں اللہ سے دعا بھی کرتی تھی اور وقت کا اندازہ بھی لگاتی تھی، آرتی اس وقت کو یاد کر کے خوش ہو گئی تھیں، جیسے کہ وہ لمحات زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow