سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جس میں وہ مداحوں سے اپنے دلچسپ لمحات کو شئیر کر رہی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
بشریٰ انصاری پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کے دلوں میں گھر کا کر گیا ہے، ان کی منفرد اداکاری نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت میں بھی نام کمایا ہے۔
حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ شائستہ لودھی کے کلینیک میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹر ان کی بھنویں بنا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری نے سر پر حفاظتی کور بھی لیا ہوا ہے، جبکہ انہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے بتایا کہ یہ میری مائیکرو بلیڈنگ کا دوسرا سیشن ہو رہا ہے، پہلے سیشن میں جو کمی رہتی ہے، وہ دوسرے سیشن میں مکمل ہوتی ہے۔
بشریٰ انصاری کی شکایت تھی کہ ان کی بھنویں نہ ہونے کے برابر تھی لیکن اب قدر بہتر ہے۔ انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گی، تو نئی ویڈیو بناؤں گی۔
بشریٰ انصاری نے اپنی بھنویں مشہور ادکارہ اور ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینیک سے بنوائیں، جہاں وہ اطمینان سے بھنویں بھی بنوا رہی تھیں اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بنا رہی تھیں