مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کون میرے خلاف ہے۔۔ عامر لیاقت کے انتقال کے کئی دن بعد دانیہ ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی، اپنے مخالفین کو کیا جواب دیا؟

image

مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر منظر عام پر اپنے نئے پیغام کے ساتھ آگئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد دانیہ ملک بہت دنوں سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔

دانیہ ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر نیا اکاؤنٹ بنایا گیا جس کی پروفائل بھی انہوں نے لگائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ایک پیغام بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔ حال ہی میں عامر لیاقت کی پہلی الیہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی دعا نے دانیہ ملک اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب دانیہ ملک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا کہ جب اللہ میرے ساتھ ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کون میرے خلاف ہے۔

اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔

دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow