کچھ نامور شخصیات کی بچپن کی تصویر دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ان کو ہمیشہ سے ہی معلوم تھا کہ یہ بڑے ہو کر کیا بنیں گے جیسے کہ اب اس پیاری سی بچی کو ہی دیکھ لیں۔ تصویر کھنچوانے کا ان کا انداز بتا رہا ہے کہ ان میں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق کہیں چھپا ہوا تھا۔
بظاہر سفید لباس میں ہلکی سی مسکان چہرے پر سجائے بیٹھی یہ بچی اس وقت بجیےکسی ماڈل سے کم معلوم نہیں ہورہی۔ چہرے کے کھڑے نقوش اور دھیمی سی مسکراہٹ والی یہ بچی آج مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود بھی اتنی ہی سنجیدہ لگتی ہیں۔
پڑوسی ملک میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ
اگر آپ کو انھیں پہچاننے میں دقت ہورہی ہے تو ہم بتاتے چلیں حال ہی میں ملک کی اس معروف اداکارہ کی دو فلمیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ انھوں نے ٹی وی ڈراموں سے اداکاری کا سلسلہ شروع کیا اور ایک کے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے کرنے کے بعد اب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ بھارت کے مرحوم اور منجھے ہوئے اداکار عرفان خان کے ساتھ بھی ایک ہٹ فلم کرچکی ہیں جس کی وجہ سے یہ وہاں بھی کافی مقبول ہیں۔
جانیے یہ کون ہیں
چلیں اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا ہی دیں کہ یہ تصویر دراصل صبا قمر کے بچپن کی ہے۔ صبا قمر نے مات، نہ کہو تم میرے نہیں، داستان، ڈائجسٹ رائٹر اور چیخ جیسے مشہور ڈراموں کے علاوہ کملی، گھبرانا نہیں ہے، لاہور سے آگے اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔