ہم اپنا فارغ وقت اچھے سے گزارنے کیلئے اکثر اوقات ڈرامے، فلمیں دیکھتے ہیں۔ ویسے تو لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ہر بات جانتے ہی ہوتے ہیں کہ انہیں کیا کھانا پسند ہے اور کیا پہننا۔
لیکن آج ہم آپکو کچھ ان کی ایسی نایاب تصاویر دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپکو یقین نہیں آئے گا کہ یہ ایسا بھی کر سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں۔
شلپا شیٹی:
90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ شلپا جو آج تو کئی ڈانس شو میں جج کے طور پر نظر آتی ہیں۔ یہ جہاں بھی جاتیں ہیں لوگ انہیں دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔لیکن ان کی یہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ ان کا یہ چہرے کا تاثر ہے۔
جیسا کہ آپ خود اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جب کسی شو میں ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا چہرہ بنایا جسے دیکھ لگا کہ یہ بہت ڈر گئی ہیں پر ایسا ہے نہیں۔
کاجل:
کاجل جو آج تک فلمی دنیا پر راج کرتی ہیں۔ مگر انکے چہرے کا تاثر بھی کسی سے چھپ نہیں سکا۔ ان کی یہ تصویر بھی کسی فنکشن کی معلوم ہوتی ہے جب یہ سفید اور لال رنگ کی ساڑھی پہنے کہیں جا رہی تھیں تو پریشانی کےعالم میں ایک دم سے بڑی بڑی آنکھیں کر کے کیمرے کی جانب دیکھنے لگیں تب یہ تصویر کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔
شاہ رخ خان:
کنگ خان کے نام سے جانے پہچانے جانے والے شاہ رخ خان بھی فلموں کی طرح حقیقت میں دیکھائی نہیں دیتے۔ اور تو اور ان کا یہ تاثر دیکھ لگتا ہے جیسے کوئی چھوٹا بچہ بہت پریشان ہو تو وہ ایسے تاثرات دیتا ہے۔
کرینا کپور:
پوری دنیا میں اپنی معصومیت و اداکاری کی وجہ سے بیبو کہلانے والی کرینہ بھی وہی غلطی کر بیٹھیں جو دیگر اسٹارز نے کی۔
یعنی کہ ایک فلم کی پروموشن کے دوران انہوں نے کسی بات پر ایسا عجیب سا منہ بنایا جو ہر طرف جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا یقیناََ یہ تصویر دیکھ کرانہیں بھی پریشانی ہوتی ہو گی آخر اتنی بڑی اداکارہ جو ہیں۔
,p>
واضح رہے کہ اس تصویر کو تو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے انہیں کسی بات نے شدید پریشان کر دیا ہو۔
ایشوریا رائے:
ایشوریا رائے بچن جو کہ لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ صرف پاکستان و ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ انہیں تو انگریزوں کے ملک میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی اس تصویر کو تو دیکھ کر لگتا ہے جیسے انہیں اپنے اپ پر ہی یقین نہیں ا رہا اسی لیے تو یہ انتہائی حیرت سے اپنی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔
تو دوسری طرف ان کی ایک تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں یہ بہت غصے میں لگ رہی ہیں اور اسے دیکھ کر تو لگ رہا ہے جیسے کہہ رہی ہوں کہ اب تمہیں نہیں چھوڑوں گی۔
دیپیکا پڈوکون:
آج کے دور کی ڈریم گرل دیپیکا کی تو ویسے کئی ایک تصاویر ایسی ہیں جن میں یہ کیمرے کے سامنے ہی پریشان ہو گئیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس کسی سوال پر سوچ رہی ہیں کہ کیا کروں یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ سوچ رہی ہیں کہ یہ خریدوں یا وہ خریدوں۔