کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا کیونکہ ۔۔ مشہور بالی ووڈ اداکار متھن چکروتی نے پہلی بار زندگی کے مشکل وقت کے بارے میں انکشاف کردیا

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز سینئر اداکار متھن چکرورتی نے پہلی بار اپنی زندگی کے مشکلا ترین لمحات کے بارے میں راز افشاں کر کے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔ اداکار کو دیکھ کر لگتا نہیں تھا کہ انہوں نے بھی دیگر شخصیات کی طرح پہاڑ جتنی مشکلات کا سامنا کر کے اپنے فلمی کیرئیر کو سنبھالا اور متعدد کامیابیاں سمیٹیں۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز آف اِنڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی کیرئیر بنانے کے دوران ناکامیوں سے تنگ آکر بہت بار زندگی ختم کرنے کا سوچا۔

80 اور 90 کی دہائی کے نامور ترین ایکشن اور رومانوی کردار اداکار کرنے والے متھن چکرورتی نے اپنے فلمی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا۔

فلمی کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق سوال کے جواب میں 1982 کی کامیاب ترین فلم ڈسکو ڈانسر کے گانے ’’آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر‘‘ کے گانے سے مقبولیت کے عروج کو چھونے والے متھن چکروتی نے کہا کہ میں عام طور پر ان مشکلات کا ذکر نہیں کرتا لیکن ایسا بھی ہوا کہ اپنا ہف حاصل نہ کرنے اور مسلسل ناکامیوں پر میں نے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔

متھن چکروتی نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ہمت ہارنے کے بجائے حوصلہ بنائے رکھنا چاہیئے اور ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ زندگی میں آنے والی مشکلات کامیابی کا زینہ ہوتی ہیں۔

ماضٰ کے نامور اداکار متھن چکروتی جو اس وقت اپنی ایک بنگالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 سال ہونے کو آ رہے ہیں اور اب تک 370 فلموں میں اداکاری کرچکا ہوں لیکن اب بھی کسی بھی فلم کی شوٹنگ کے پہلے روز گھبراہٹ کا شکار ہوتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow