خواب میں اپنی جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی ۔۔ حج کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز کیوں چھوڑا؟ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز کی رنگین کو 2 سال قبل خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کرکے خود کو بالی وڈ سے بالکل الگ کرلیا تھا۔ شادی کے بعد ثناء کبھی بھی حجاب کے بناء نظر نہ آئیں۔ ان کی شادی پر جہاں کئی لوگوں نے تنقید کی، وہیں ہزاروں لوگوں نے ان کو خوب سراہا کہ دیر آئے درست آئے، ہدایت دیر سے ملی لیکن بہتر ہے جو فیصلہ خُدا کرتا ہے۔

ثناء خان نے مفتی انس سے شادی کرنے کے بعد اس سال پہلی مرتبہ حج ادا کیا اس سے قبل وہ عمرے ادا کرتی رہیں تھیں لیکن بعد میں دوبارہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے لگتی تھیں اور حجاب کی پروہ نہیں کرتی تھیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز چھوڑ نے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ:

" میری ماضی کی زندگی میں میرے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، میں جو چاہے وہ کرسکتی تھی لیکن ایک چیز کی کمی تھی اور میرے پاس ذہنی و قلبی سکون نہیں تھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے میں بڑی مشکل میں تھی اور کئی کئی دنوں تک ڈپریشن میں رہی، پھر وہ وقت آیا جب اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات ملنے لگیں۔ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ میں خواب و خیال میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس کے اندر پاتی تھی، جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ تکلیف دہ اور علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوئی کہ اگر میں نے اب خود کو نہ بدلا تو مجھے آخرت میں ایسا صلہ ملے گا۔ اس دوران میں نے ترغیبی تقاریر بھی سنیں، مجھے یاد ہے کہ میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں۔ "

ثناء یہ بات بتاتے ہوئے رو پڑیں کہ:

" جب میں تقاریریں سنتی تھی تو اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی جس نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ۔۔ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہننا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow