"میں چاہتی ہوں کہ دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے"
یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ حرا مانی کا جنھوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ مہینوں سے ملک بھر میں تہلکہ مچادینے والے دعا زہرہ کا کیس اب تقریباً حل ہونے کو ہے۔ جہاں میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا کی کم عمری ثابت ہوگئی ہے وہیں اب دعا نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ اس کے اور اس کے شوہر ظہیر کء تعلقات اچھے نہیں رہے اس وجہ سے وہ دارالامان میں رہنا چاہتی ہے۔
گزشتہ شب ہی لاہور کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد سندھ پولیس دعا کو کراچی لے آئی ہے۔ واپس آتے ہوئے دعا کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔ دعا کی کم سنی ثابت ہونے لے بعد اس کے نکاح کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ اداکارہ حرا مانی کا اس وقت یہ دعا کرنا بھی مداحوں کے لئے حیران کن ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ دعا کی کم عمری ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ کو اس قسم کا بیان دے کر اس کے والدین کا دل نہیں دکھانا چاہیے تھا