پردہ اسلام میں خواتین کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے بے شک اس میں خواتین باوقار لگتی ہیں یہی نہیں بلکہ معاشرے میں بری نظر والوں سے بھی اسلام کی شہزادیوں کی حفاظت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب ملک کے مشہور اداکار یاسر شورو کی اہلیہ کی حجاب میں تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ جوڑا اداکارہ زینب شمشاد کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے تشریف لایا تھا۔
اس موقعے پر یاسر کی اہلیہ زینب آبرو سفید اور سیاہ رنگ کے عبائے میں نظر آ رہی تھیں جبکہ یاسر خود بھی سفید اور سیاہ رنگ کی جینز اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ گود میں دونوں اپنے بچوں کو بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
اداکارہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ ہمیں تم پر فخر ہے زینب۔
اس کے علاوہ جیسے ہی یہ تصویر ان کے مداحوں تک پہنچی تو وہ بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ایک صارف نے کہا کہ یہ خاتون ان سب عورتوں کے درمیان باوقار و منفرد لگ رہی ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے تو یہ لکھ دیا کہ یہ خاتون سب سے اچھی لگ رہی ہیں۔